فهرس الكتاب

الصفحة 1427 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

بعض لوگ جو گلے میں زنجیریں استعمال کرتے ہیں'ان کے بارے میں کای حکم ہے؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

مردوں کے لیے زینت کے طور پر زنجیریں استعمال کرنا حرام ہے'کیونکہ یہ زنجیریں استعمال کرنا عورتوں کی عادت ہے اور اس میں عورتوں کے ساتھ مشابہت ہے'صحیح بخاری میں ہے:

(( لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم المتشبہین من الرجال بالنساء ) ) (صحیح البخاری 'اللباس'باب المتشبہین بالنساء والمتشبہات بالرجال ' ح:5775)

"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر لعنت فرمائی ہے۔"

اور اگر یہ زنجیر یں سونے کی ہوں تو حرمت اور گناہ میں اور اضافہ ہوجائے گا کیونکہ ایک تو یہ سونے کی وجہ سے اور دوسرے عورتوں کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے حرام ہوں گی اور اگر زنجیر کے ساتھ کسی حیوان یا انسان کی تصویر بھی ہو تو قباحت میں اور بھی اضافہ ہوجائے گا اور اگر اس کے ساتھ صلیب ہوتوپھر گناہ کی شدت اور خباثت میں مزیداضافہ ہو جائے گا کیونکہ یہ حرام ہے حتیٰ کی عورت کے لیے بھی کہ وہ کوئی ایسا زیور استعمال کرے جس پر انسان یا حیوان یا پرندے یا کسی اور جاندار چیز کی تصویر ہو یا جس پر صلیب کی تصؤیر ہو۔یعنی جس چیز پر تصویر ہوتو وہ مردوں اور عورتوں سب کے لیے حرام ہے'کسی کے لیے بھی یہ جائز نہیں کہ وہ کوئی ایسی چیز پہنے جس پر کسی انسان یا حیوان یا صلیب کی تصویر ہو

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص278

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت