السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
کیا مشترکہ سرمایہ سے لمیٹڈ تجارتی کمپنی بنانا شرعًاجائز ہے؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
کمپنی کے اُصول شرعًا صحیح ہوں ، تو کوئی حرج نہیں ، انحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک شخص کے حق میں نفع کی دعا کی تھی لوگ اس کے ساتھ مل کر تجارت کرتے تھے، اآج کل اسی کو کمپنی کہتے ہیں ، (۲۵مارچ۳۸ء)
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 402
محدث فتویٰ