فهرس الكتاب

الصفحة 669 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

سر کے بالوں کی روازانہ کنگھی کرسکتا ہے یا وقفے کے ساتھ جبکہ حدیث مبارکہ ہے کہ اپنے بالوں کی حفاظت کرو؟ )حافظ خالد محمود(

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

وقفے کے ساتھ کرے کیونکہ ایک حدیث میں روزانہ کنگھی کرنے سے منع فرمایا گیا ہے۔ 2 [ (( نَھٰی اَنْ یَمْتَشِطَ اَحَدُنَا کُلَّ یَوْمٍ۔ ) )'' منع فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ہم میں سے ایک روزانہ کنگھی کرے۔ '' ] وقفہ و ناغہ سے کنگھی کرنا حفاظت و اکرامِ شعر کے منافی نہیں۔

' رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزانہ کنگھی کرنے سے منع فرمایا ہے۔ ''3

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

2 مشکوٰۃ، کتاب الطہارۃ، باب مخالطۃ الجنب وما یباح لہ الفصل الثالث

3 ابو داؤد، کتاب الترجل ، ترمذی، کتاب اللباس، باب ماجاء فی النہی عن الترجل الاغبا

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 760

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت