فهرس الكتاب

الصفحة 425 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کیا سفر میں عورت کسی دوسری اجنبی عورت کے لئے محرم ہوسکتی ہے یا نہیں؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

عورت کسی دوسری عورت کی محرم نہیں ہوسکتی۔محرم صرف وہ مرد ہوتا ہے جس پر عورت ازروئے نسب حرام ہومثلا اس کا باپ یا بھائی یا وہ کسی مباح سبب کی وجہ سے حرام ہومثلا ًشوہر،خسر،سوتیلا بیٹا،رضاعی باپ یا رضاعی بھائی وغیرہ۔

کسی مردکے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ کسی اجنبی عورت کے ساتھ خلوت یا سفر اختیارکرے،کیونکہ نبی کریمﷺکا ارشادہے کہ ''کوئی عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے'' (متفق علیہ) اسی طرح نبی کریمﷺکایہ بھی ارشادہے کہ ''جب بھی کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ خلوت اختیار کرتا ہے توان میں تیسراشیطان بھی ہوتا ہے۔''اس حدیث کو امام احمد رحمۃ اللہ علیہ اوردیگرمحدثین نے صحیح سند کے ساتھ بروایت حضرت عمررضی اللہ عنہ بیان کیا ہے۔واللہ ولی التوفیق۔

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 368

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت