فهرس الكتاب

الصفحة 256 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

داڑھی کو کالے رنگ سے رنگنے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ اور جو شخص ایسا کرے اس کےبارے میں کیا حکم ہے ؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

داڑھی یا سر کے سفید بالوں کو سیاہ رنگ سے رنگنا جائز نہیں ہے ، کیونکہ صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے منع فرمایا ہے ۔سیاہ رنگ کے علاوہ دیگر رنگوں مثلا ًسرخ اور زرد وغیرہ سے رنگنا جائز ہے ۔ منہدی اور وسمہ ملا کر لگانا بھی جائز ہے کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا تھا:

«غَیِّرُوا ہَذَا بِشَیْءٍ، وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ»

(صحیح مسلم ، اللباس ، باب استحباب الشیب بصفرۃ ---الخ ، ح 2102، وسنن ابی داود 4204 وسنن ابن ماجہ ،ح 3624 سنن النسائی ، ح:5079 )

''ان سفید بالوں کو رنگ دو مگر سیاہ رنگ سے انہیں بچانا ۔''

نیز نبی ﷺ نے فرمایا ہے:

«إِنَّ الْیَہُودَ، وَالنَّصَارَی لَا یَصْبِغُونَ فَخَالِفُوہُمْ» (صحیح مسلم اللباس والزینة ، باب فی مخالفة الیہود فی الصبغ ، ح 2103)

''یہودی اور عیسائی اپنے بالوں کو نہیں رنگتے لہذا تم ان کی مخالفت کرو ۔''

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص445

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت