السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
پرائم منسڑیوتھ بزنس لون کے متعلق قرآن وسنت کی روشنی میں بتائیں کہ کیا یہ سود کے زمرے میں آتا ہے۔؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
دستیاب معلومات کے مطابق پرائم منسڑیوتھ بزنس لون سرا سر سود ہے۔ اور سود کی حرمت واضح ہے ،جس میں کسی قسم کا کوئی شک وشبہ نہیں ہے۔ اس سے بچنا چاہئے اور کوئی حلال طریقہ روزگار تلاش کرنا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ وسیع رزق دینے والا ہے
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتوی کمیٹی
محدث فتوی