السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
اسامی جس نے چار روپیہ من کے حساب سے لاؤں کپاس لگایا تھا اس کے پاس کپاس ہےنہ روپیہ اس صورت میں بازاری نرخ سے جو سات یا آٹھ روپیہ ہوتے ہیں اس کی کپا س دو من سال آیندہ لینے کا اقرار نامہ لے لیا جائے تو جائز ہے یا نہیں ؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
ایک عقد میں دو عقد کرنے منع ہیں ایک عقد کا فیصلہ پہلے کر لیا جائے مبلغ وصول ہو یا اصل رقم اس کے بعد دوسرا عقد کیا جائے، (۱۶جمادی الثانی ۳۱ء)
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 431