فهرس الكتاب

الصفحة 777 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

مادہ کولونیا کے بطورخوشبواستعمال کرنے کے بارے میں ہماراکافی اختلاف ہوا ہے کیا اس کے استعمال کے بعد وضو کی تجدید اورجسم کے جس حصہ پر یہ خوشبو لگی ہواسے دھونا ضروری ہے؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

لونیا کےنام سے مشہو رخوشبومادہ ''سبرتو''ہوتا ہے جو اطباء کے بقول ایک نشہ آورچیز ہے لہذا واجب ہے کہ اس خوشبو کا استعمال ترک کردیا جائے اوراس کے بجائے ایسی خوشبو استعمال کی جائے جونشہ آورچیزوں سے پاک ہو۔اس خوشبوکے استعمال کے بعدوضو کرنا واجب نہیں ہے اورنہ جسم کے اس حصہ کو دھونا واجب ہے جہاں یہ خوشبو لگی ہو کیونکہ اس کے ناپاک ہونے کی کوئی دلیل نہیں ہے،واللہ ولی التوفیق۔

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 421

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت