فهرس الكتاب

الصفحة 2017 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

بینکوں کے حصص خریدنے اورپھر ایک مدت کے بعد ان کے فروخت کردینے کے بارے میں کیا حکم ہے جب کہ اس طرح ایک ہزارکے تین ہزار بن جاتے ہیں،کیا اسے سودقراردیا جائے گا؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

بینکوں کے حصص کی خریدوفروخت جائز نہیں کیونکہ یہ نقدی کے ساتھ بیع ہے اوراس میں تساوی اورقبضہ میں لینے کی شرط مفقود ہےاوپھر بینک سودی ادارے ہیں ان کے ساتھ تعاون اوران کے ساتھ بیع وشراء (خریدوفروخت ) کا معاملہ جائز نہیں ہے ۔

ارشادباری تعالی ہے:

{ وَتَعاوَنوا عَلَی البِرِّ‌ وَالتَّقویٰ وَلا تَعاوَنوا عَلَی الإِثمِ وَالعُدو‌ٰنِ...2} ... سورة المائدة

''نیکی اورپرہیزگاری کےکاموں میں ایک دوسرےکی مددکیاکرواورگناہ اورظلم کےکاموں میں مددنہ کیاکرو۔''

اورحدیث سے ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے ،کھلانے اوراس کے لکھنے والے اوراس کے دونوں گواہوں پر لعنت کی اورفرمایاکہ وہ سب (گناہ میں) برابرہیں'' (صحیح مسلم)

آپ صرف اپنے اصل زرہی کو لے سکتے ہیں۔آپ کےلئے اورآپ کے علاوہ دیگر مسلمانوں کے لئے میری وصیت یہ ہے کہ تمام سودی معاملات سے اجتناب کریں اورجو کچھ قبل ازیں ہوچکا اس سے اللہ کی بارگاہ میں توبہ کریں کیونکہ سودی معاملات

اللہ سبحانہ وتعالی اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جنگ ہیں اور اللہ تعالی کے غضب وعقاب کا باعث ہیں ،ارشادباری تعالی ہے:

{الَّذینَ یَأکُلونَ الرِّ‌بو‌ٰا۟ لا یَقومونَ إِلّا کَما یَقومُ الَّذی یَتَخَبَّطُہُ الشَّیطـٰنُ مِنَ المَسِّ ذ‌ٰلِکَ بِأَنَّہُم قالوا إِنَّمَا البَیعُ مِثلُ الرِّ‌بو‌ٰا۟ وَأَحَلَّ اللَّہُ البَیعَ وَحَرَّ‌مَ الرِّ‌بو‌ٰا۟ فَمَن جاءَہُ مَوعِظَةٌ مِن رَ‌بِّہِ فَانتَہیٰ فَلَہُ ما سَلَفَ وَأَمرُ‌ہُ إِلَی اللَّہِ وَمَن عادَ فَأُولـٰئِکَ أَصحـٰبُ النّارِ‌ ہُم فیہا خـٰلِدونَ 275} یَمحَقُ اللَّہُ الرِّ‌بو‌ٰا۟ وَیُر‌بِی الصَّدَقـٰتِ وَاللَّہُ لا یُحِبُّ کُلَّ کَفّارٍ‌ أَثیمٍ {276} ... سورة البقرة

''جو لوگ سود کھاتے ہیں وہ (قبروں سے) اس طرح (حواس باختہ) اٹھیں گے جیسے کسی کو جن (شیطان) نے لپٹ کردیوانہ بنادیا ہو،یہ اس لئےکہ وہ کہتے ہیں کہ سودابیچنابھی تو (نفع کے لحاظ سے) ویساہی ہے جیسے سود (لینا) ہےحالانکہ سودے (تجارت) کو اللہ نے حلال قراردیا ہے اورسودکوحرام ،جس شخص کے پاس اللہ کی نصیحت پہنچی اوروہ (سودلینے سے) بازآگیاتوجوپہلے ہوچکا وہ اس کا،اور (قیامت کے دن) اس کا معاملہ اللہ کے سپرد۔اورجوپھرلینے لگاتوایسے لوگ دوزخی ہیں وہ ہمیشہ دوزخ میں (جلتے ) رہیں گے۔اللہ سود کو مٹاتا ہے اورصدقات (خیرات) کوبڑھاتا ہے اوراللہ کسی نہ شکرے گناہ گارسے محبت نہیں رکھتا۔''

اورفرمایا:

{یـٰأَیُّہَا الَّذینَ ءامَنُوا اتَّقُوا اللَّہَ وَذَر‌وا ما بَقِیَ مِنَ الرِّ‌بو‌ٰا۟ إِن کُنتُم مُؤمِنینَ 278} فَإِن لَم تَفعَلوا فَأذَنوا بِحَر‌بٍ مِنَ اللَّہِ وَرَ‌سولِہِ وَإِن تُبتُم فَلَکُم رُ‌ءوسُ أَمو‌ٰلِکُم لا تَظلِمونَ وَلا تُظلَمونَ {279} ... سورة البقرة

''مومنو!اللہ سے ڈرواوراگرایمان رکھتے ہوتوجتنا سودباقی رہ گیا ہے۔اسےچھوڑدواوراگرایسا نہیں کروگے تواللہ اوراس کے رسول کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے تیارہوجاواوراگر توبہ کرلوگے (اورسودچھوڑ دو گے) توتم کو اپنی اصل رقم لینے کا حق ہے نہ تم ظلم کرو اورنہ تم پر ظلم کیا جائے (یعنی ) جس میں نہ اوروں کا نقصان ہواورنہ ہی تمہارانقصان۔''

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص318

محدث فتویٰ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت