فهرس الكتاب

الصفحة 1125 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

قرآن و حدیث پڑھانے کا عوض مزدوری یا تنخواہ یعنی جائز ہے یا نہیں ؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

صحیح حدیث میں آیا ہے احق ما اخذ تم علیہ اجرا کتاب اللہ سب سے اچھی مزدوری کتاب اللہ پر ہے اس لئے اگر کوئی مزدری کے لئے پڑھا دے تو جائز ہے ہاں اگر کوئی فی سبیل اللہ پڑھا دے تو پھر مزدوری مانگنا جائز نہیں ، از خودہ احسان کریں ، تو قبول کرے منع کے متعلق کوئی حدیث نہیں، (۳۱مارچ ۱۴۱۶ء؁)

فتاویٰ ثنائیہ

جلد 2 ص 403

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت