فهرس الكتاب

الصفحة 1421 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

میں ایک بے روزگا مسلمان نوجوان ہوں۔میرا خاندان کھانے پینے میں حرام کمائی خرچ کرتاہے۔کیامیری نماز ہوجاتی ہے؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

حرام کمائی میں سے جو آ پ کو دیا جائے آپ کے لئے اسے کھانا پہننا اور خرچ کرنا جائز نہیں ہے۔اور ارشاد باری تعالیٰ ہے:

{ وَمَن یَتَّقِ اللَّہَ یَجعَل لَہُ مَخرَ‌جًا 2} وَیَر‌زُقہُ مِن حَیثُ لا یَحتَسِبُ... {3} ... سورة الطلاق''اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا،وہ اس کے لئے (رنج ومحن سے) نجات کی صورت پیدا کرےگا اوراس کو ایسی جگہ سے رزق دےگاجہاں سے (وہم و) گمان بھی نہ ہو۔''

لیکن ا س کا آپ کی نماز پر کوئی اثر نہ ہوگا۔نماز صحیح ہوگی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص350

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت