فهرس الكتاب

الصفحة 455 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کیا میری بہن کے لئے اپنے اس چچا زاد بھائی سے پردہ کرنا جائز ہے جس کی بیٹی سے میرا بھائی عنقریب شادی کرنے والا ہے مگر یہ شادی ابھی تک ہوئی نہیں ہے۔ رہنمائی فرمائیں؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

آپ کی بہن کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے چچا زاد بھائی سے پردہ کرے کیونکہ وہ اس کا محرم نہیں ہے ا ور اگر وہ اپنی بیٹی آپ کے بھائی کے نکاح میں دے دے تو پھر بھی بہن کا شوہر اور بھائی کی بیوی کا والد وغیرہ اجنبی ہی ہوتے ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص101

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت