فهرس الكتاب

الصفحة 1039 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

موجودہ حکومت ونظام حکومت غیر اسلامی ہے کیا ہم اس غیر اسلامی حکومت ''جس نے ہمارے اوپر بے شمار ٹیکس عائد کر رکھے ہیں'' کی چوری کر سکتے ہیں۔ مثلًا ریلوے میں دوران سفر ٹکٹ نہ لینا۔ بجلی چوری کرنا وغیرہ؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

موجودہ حکومت اور نظام حکومت کچھ اسلامی اور کچھ غیر اسلامی ہے رسول اللہ ﷺ کا فرمان ابوداود ، ترمذی اور مستدرک حاکم میں موجود ہے:

«أَدِّ الْأَمَانَةَ إِلٰی مَنِ ائْتَمَنَکَ ، وَلاَتَخُنْ مَنْ خَانَکَ» ترمذی ابواب البیوع جلد اول ص ۲۳۹ ابوداود ۔ کتاب البیوع ۔ باب فی الرجل یاخذ حقہ من تحت یدہ

''جو تیرے ساتھ امانت داری کا سلوک کرے تو بھی اس سے ایسا ہی کر اور جو تیرے ساتھ خیانت کرے تو اس سے خیانت نہ کر''

وباللہ التوفیق

احکام و مسائل

خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 384

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت