فهرس الكتاب

الصفحة 482 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

میں نے گھر میں اپنی بیوی کی مدد کے لئے ایک خادمہ بلانے کے لئےبیرون ملک لکھا توانہوں نے خط کے ذریعہ جواب دیاہے کہ اس ملک میں غیر مسلم خادمہ ہی مل سکتی ہےتوکیا یہ جائز ہے کہ میں غیرمسلم خادمہ کو بلالوں؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

غیرمسلم خادم،خادمہ،ڈرائیوریا کسی بھی کارکن کو جزیرۃ العرب میں بلانا جائز نہیں ہے کیونکہ نبی کریم ﷺنےحکم دیا تھا کہ یہود نصاری کو جزیرۃ العرب سے نکال دیادجائے اوراس میں صر ف مسلمانوں کو ہی رہنے دیا جائے نیزوفات کے وقت نبی علیہ السلام نے فرمایاتھا''اس جزیرہ سے تمام مشرکوں کونکال دیا جائے۔''

کافرمردوں اورعورتوں کو یہاں بلانے میں مسلمانوں کے لئے عقائدواخلاق اورتربیت اولادکے حوالہ سے بہت نقصان ہے،لہذا اللہ سبحانہ وتعالی اوراس کے رسول ﷺکی اطاعت کرنے اورشرک وفسادکے سدباب کےلئے ضروری ہے کہ غیرمسلموں کو یہاں نہ بلایاجائے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص379

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت