فهرس الكتاب

الصفحة 1294 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

آج کل بولی والی کمیٹی کا بڑا زور شور اور بڑے بڑے لوگ اس میں حصہ لیتے ہیں اس کی کیا حیثیت ہے کیا یہ سودی کاروبار کے زمرہ میں آتی ہے یا نہیں؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

بولی والی کمیٹی سود ہے کیونکہ اس میں زیادہ پیسے کی کم پیسے کے ساتھ بیع پائی جاتی ہے صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

«لاَ تَبِیْعُوْا الذَّہَبَ بِالذَّہَبِ إِلاَّ مِثْلًا بِمِثْلٍ ، وَلاَ تُشِفُّوْا بَعْضَہَا عَلٰی بَعْضٍ،وَلاَ تَبِیْعُوْا الْوَرِقَ بِالْوَرِقِ اِلاَّ مِثْلًا بِمِثْلٍ وَلاَ تُشِفُّوْا بَعْضَہَا عَلٰی بَعْضٍ، وَلاَ تَبِیْعُوْا مِنْہَا غَائِبًا بِنَاجِزٍ»

''سونا سونے کے بدل نہ بیچو مگر برابر برابر اور زیادہ کم مت بیچو اور چاندی کو چاندی کے بدل نہ بیچو مگر برابر برابر اور ایک طرف زیادہ دوسری طرف کم نہ ہو اور نہ ایک طرف ادھار دوسری طرف نقد''صحیح مسلم میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

«اَلذَّہَبُ بِالذَّہَبِ ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ الحدیث وفی آخرہ: ''فَمَنْ زَادَ أَوِ اسْتَزَادَ فَقَدْ أَرْبٰی الْآخِذُ وَالْمُعْطِیْ فِیْہِ سَوَاءٌ»

''سونا سونے کے بدلے اور چاندی چاندی کے بدلے الحدیث اور اس کے آخر میں ہے کہ جس نے زیادہ دیا یا زیادہ کا مطالبہ کیا پس وہ سود میں پڑ گیا لینے والا اور دینے والا اس میں برابر ہیں'' نیز صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

«اَلذَّہَبُ بِالذَّہَبِ رِبًا إِلاَّ ہَاءَ وَہَاءَ ، وَالْوَرِقُ بِالْوَرِقِ رِبًا إِلاَّ ہَاءَ وَہَاءَ» الحدیث

''سونا سونے کے بدلے سود ہے مگر نقد ونقد اور چاندی چاندی کے بدلے سود ہے مگر نقد ونقد'' اور معلوم ہی ہے کہ سود حرام ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

{وَأَحَلَّ ٱللَّہُ ٱلۡبَیۡعَ وَحَرَّمَ ٱلرِّبَوٰاْۚ} --بقرة275

''اور حلال کیا اللہ نے بیع کو اور حرام کیا سود کو''

وباللہ التوفیق

احکام و مسائل

خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 389

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت