السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
ایک شخص کسی کو روپیہ دیتا ہے اس شرط پر کہ میں تم سے فلاں وقت میں غلہ لوں گا۔ اس وقت جو بھاؤہوگا۔ اس بھاؤ سے پانچ سیر یادس سیر زیادہ لوں گا۔ یہ حلال ہے یا حرام؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
یہ صورت ناجائز ہے۔ بھاؤ مقرر کرلے بازاری بھائو سے واقع میں کم ہو یا زیادہ تو جائز ہے۔ (اہلحدیث امرتسر 7 زی الحجہ 1339ہجری)
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 358
محدث فتویٰ