فهرس الكتاب

الصفحة 753 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

سونے سے بنا ہوا فریم (عینک کا) دانت گھڑی۔ اور اس کی زنجیر ار بٹوہ استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟ (سائل مذکور)

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

آج کل کے چشموں کے فریم اور گھڑیوں کے کیس خالص سونے کے ہوں تو ان کا ستعمال مرووں کےلئے منع ہے۔ عورتوں کے لئے جائز ہے۔ ہاں مردوں کو سونے کے دانت لگانا جائز ہے۔ جیسا آپﷺ نے ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سونے کی ناک لگانے کی اجازت فرمائی تھی۔ واللہ اعلم۔ (اہل حدیث 8 محرم 1362ہجری)

فتاویٰ ثنائیہ

جلد 2 ص 66

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت