السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
شراب بیچنے والے کو اسی کی تجارت کے واسطے مکان کرایہ پر دینا جائز ہے یا نہیں؟ ، (سائل مذکور )
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
شراب کی وجہ سے دس آدمیوں پر لعنت آئی ہے مکان کرایہ پر دینے والا میں نہیں لیکن معین اور مجیز ہے اس لئے مکان دینا جائز نہیں ، وَلَا تَعَاوَنُوا۟ عَلَی ٱلْإِثْمِ وَٱلْعُدْوَٰنِ. (۴دسمبر ۱۹۳۱ء)
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 436