السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
مہوا جس کا اوپر ذکر ہوا اس کی خریداری شراب کے ٹھیکہ داروں کی طرف سے ہو تی ہے یہ مہوہ شراب میں بھی خرچ ہوتا ہے اور غذا میں بھی شراب کے ٹھیکہ وار سے فروخت کرنا جائز ہو گا یا نہیں ؟ ، (سائل مذکور)
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
جس حالت میں کوئی چیز بیچی جاتی ہے اس حالت میں وہ نشہ آور نہیں ہے تو اس کا بیچنا جائز ہے فقہار نے صاف لکھا ہے کہ شراب ساز کے پاس انگور بیچنا جائز ہے ۔
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 436