فهرس الكتاب

الصفحة 698 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

حدیث شریف میں ہے جوتا کھڑے ہو کر نہیں پہننا چاہیے بعض حضرات تأویلیں کرتے ہیں کہ کھڑے ہو کر بھی پہنا جا سکتا ہے کیا کھڑے ہو کر بھی پہننے کی دلیل ہے ؟محمد یعقوب ہری پور

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

سنن ابن ماجہ میں ابوہریرہ اور ابن عمر رضوان اللہ علیھم اجمعین سے حدیثیں موجود ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑا ہو کر جوتا پہننے سے منع فرمایا ہے رہی تاویلوں والی بات تو جس تاویل کی کوئی دلیل موجود ہو تو وہ درست سمجھ لیں تاحال مجھے تو ان تاویلات میں سے کسی تاویل کی کوئی دلیل نہیں ملی ۔ واللہ اعلم ۵/۸/۱۴۱۶ہـ

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 01 ص 506

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت