فهرس الكتاب

الصفحة 62 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

مردوں کا ان اداکار یا گلوکار عورتوں کے چہروں اور جسموں کی طرف دیکھنے کے بارے میں کیا حکم ہے جو ٹیلی ویژن یا سینما یا ویڈیو پر نظر آتی ہیں یا کاغذ پر طبع ہوتی ہیں؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

ان تصویروں کو دیکھنا حرام ہے کیونکہ یہ فتنے میں مبتلا کرتی ہیں اور سورہ نور کی حسب ذیل آیت کریمہ:

{قُل لِلمُؤمِنینَ یَغُضّوا مِن أَبصـٰرِ‌ہِم وَیَحفَظوا فُر‌وجَہُم ۚ ذ‌ٰلِکَ أَزکیٰ لَہُم ۗ إِنَّ اللَّہَ خَبیرٌ‌ بِما یَصنَعونَ 30} ... سورة النور

'' اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم! مومن مردوں سے کہہ دو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں یہ ان کے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے اور (اور) جو یہ کام کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان سے خبردار ہے۔''

میں جو حکم بیان کیا گیا ہے یہ عام ہے اور خواتین کی تصویروں کے لئے بھی خواہ وہ تصویریں کاغذ پر ہوں یا ٹیلی ویژن وغیرہ کی سکرین پر۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص87

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت