فهرس الكتاب

الصفحة 1092 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کسی نے ناجائز کام کیا یعنی چوری کی پھر خدا کی قسم کھالی کہ دوبارہ نہیں کروں گا۔ مگر پھر چوری کی اس کی سزا کیا ہے۔

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

چوری کی سزا تو ہمارے بس میں نہیں۔ (شرعا ً بارہ آنے سے زیادہ چوری کرنے والے کا ہاتھ کاٹنا چاہیے۔ ) مگر یہ کام اسلامی سٹیٹ کا ہے۔ جو کہ مفقود ہے۔ قسم کا کفارہ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے۔ اگر اتنا غریب ہے کہ دس مسکینوں کو کھانا نہیں کھلاسکتا تو تین روزے رکھ لے۔ واللہ اعلم۔ (28 اگست 1931ء)

فتاویٰ ثنائیہ

جلد 2 ص 118

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت