فهرس الكتاب

الصفحة 1624 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

ایک شخص نے دوسرے شخص کے پاس سوروپیہ کے عوض اپنی زمین گروی رکھی۔اس شرط پر کے تین برس کے بعد ہم روپیہ دے کر زمین واپس کرلیں گے۔اور اس مدت میں جو کچھ پیداوار کا منافع ہوا وہ اپنے مصرف میں لاوے۔اور مالگزاری بھی ادا کرتا ہے۔؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

بعض علماء اس صورت کو گائے والی صورت

)اللبن الدر یشرب بنفقة)پر قیا س کرتے ہیں۔کہتے ہیں زمین کا لگان مرتہن کے زمے مژل گائے کی خوراک کے برابر ہے۔بعض اس سے منکر ہیں اختلاف سے نکلنے کیلئے مالک کو بھی کرایہ زمین کے طور پر کچھ دے دیا کرے۔خواہ تھوڑا ہی تو جائز ہے۔

)12 جمادی الثانی سنہ 1335ھ) (فتاویٰ ثنائیہ جلد ثانی صفحہ نمبر 430۔431(

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 55

محدث فتویٰ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت