السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
بعض اوقات ہمیں اپنا حق لینے کے لیے رشوت دینا پڑتی ہے اس کا کیا حکم ہے؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
رشوت بہرحال رشوت ہے البتہ اپنا حق وصول کرنے کے لیے مال دینا مال دے کر ظلم کروانے یامال لے کر ظلم کرنے والی رشوت میں شامل نہیں۔
وباللہ التوفیق
احکام و مسائل
خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 393