السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
ایک شخص نے کچھ روپیہ لیا ، اور دینے والا اس شرط پر دیوے ، کہ فصل پر کچھ ہی بھاؤ ہو میں ایک روپیہ من کے حساب سے غلہ لوں گا اس نے منظور کرلیا تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں ؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
یہ صورت بیع سلم کی ہے ، اگر اس میں جنس اور ادراوصاف جنس اور مکان کی تعین کر دی گئی ہے تو بحکم حدیث جائزہے ۔
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 449