فهرس الكتاب

الصفحة 1374 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کیا اس زمانے کے عیسائیوں کے ذبیحوں کو کھانا بھی حلال ہے؟ یاد رہے ان کے ہاں ذبح کرنے کے مختلف طریقے رائج ہیں مثلًا یہ ذبح کرنے کیلئے مشینی آلات کو بھی استعمال کرتے ہیں اور جانوروں کو منشیات بھی استعمال کروا دیتے ہیں؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

ان کے ذبیحوں کو کھانا جائز ہے بشرطیکہ انہیں غیر شرعی طریقے سے ذبح نہ کیا گیا ہو کیونکہ اصل یہ ہے کہ مسلمانوں کی طرح ان کا ذبیحہ بھی حلال ہے کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

{وَطَعامُ الَّذینَ أوتُوا الکِتـٰبَ حِلٌّ لَکُم وَطَعامُکُم حِلٌّ لَہُم... 5} ... سورة المائدة

''اور اہل کتاب کا کھانا بھی تمہارے حلال ہے اور تمہارا کھانا ان کیلئے حلال ہے''۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص439

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت