فهرس الكتاب

الصفحة 713 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کس قسم کی تصویر چھاپنا جائز ہے یا ناجائز ؟ ۔۔۔محمد طارق شاہد حافظ آباد 19/3/86

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: {اِنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَاﷲِ الْمُصَوِّرُوْنَ} 1 [بے شک اللہ کے ہاں لوگوں میں شدید ترین عذاب والے تصویریں بنانے والے ہوں گے] لہٰذا کسی جاندار ذی روح چیز کی تصویر بنانا یا طبع کرنا درست نہیں ۔ ۱۵رجب۱۴۰۶ہـ

1 صحیح بخاری جلد دوم کتاب اللباس باب عذاب المصورین یوم القیامۃ صفحہ ۸۸۰2 [بخاری ۔ کتاب اللباس ۔ باب عذاب المصورین یوم القیامۃ]

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 01 ص 513

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت