فهرس الكتاب

الصفحة 224 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

مسلم کے عقیدہ پر رشوت کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

رشوت اور اللہ کی نافرمانی کے دوسرے کام ایمان کمزور کرتے ہیں۔ اللہ عزوجل کو غصہ دلاتے ہیں۔ نیز بندے پر شیطان کو مسلط کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ دوسرے گناہوں میں جا پڑتا ہے۔ لہٰذا ہر مسلم مرد اور عورت پر واجب ہے کہ رشوت اور دوسرے گناہوں سے بچے۔ ساتھ ہی جن سے رشوت لی ہے اگر ممکن ہو تو انہیں واپس کر دے اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو اتنی رقم فقراء وغیرہ میں صدقہ کرے اور ساتھ ہی سچی توبہ بھی کرے۔ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے معاف کر دے گا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت