فهرس الكتاب

الصفحة 66 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

اجنبی عورت اگر بوڑھی ہو تو اس سے مصافحہ کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ نیز اس نے اگر ہاتھ پر کپڑا وغیرہ رکھا ہو تو پھر کیا حکم ہے؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

غیر محرم عورتوں سے مصافحہ کرنا مطلقًا ناجائز ہے خواہ وہ جوان ہوں یا بوڑھی اور خواہ مصافحہ کرنے والا مرد نوجوان ہو یا بوڑھا کیونکہ اس میں ہر ایک کے لئے فتنے کا خطرہ ہے، صحیح حدیث میں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( إنی لاأصافح النساء ) ) ( سنن ابن ماجہ )

'' میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا۔''

اور حضرت عائشہؓ سے روایت ہے:

(( واللہ مامست ید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلمید امرأة قط أنہ یبایعہن بالکلام ) ) ( صحیح البخاری)

'' رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ نے کبھی کسی (غیر محرم) عورت کے ہاتھ کو نہیں چھوا تھا، آپ ان سے زبانی بیعت لیا کرتے تھے۔''

اس اعتبار سے بھی کوئی فرق نہیں کہ عورت نے دستانے وغیرہ پہنے ہیں یا نہیں کیونکہ دلائل کے عموم اور فتنے کے سد باب کا یہی تقاضا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص89

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت