السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
ایک شخص نے ایک زمیندار کو سات روپے دے کر اسے اسٹامپ تحریر کرایا ہے اس اقرار پر روپیہ دیا ہے سوم حصہ غلہ ہر فصل کا لیتا رہوں گا اور روپیہ دنیے والا کچھ کام نہیں کرتا تو یہ سوم حصہ غلہ اس پر لینا حرام ہے یا حلال؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
یہ ایک قسم کی شراکت ہے چونکہ یہ پیداوارمیں شرکت ہے جس قدر بھی پیدا ہو اس لئے جائز ہے ہاں اگر تعین کرلے کہ اتنے من غلہ ضرور لوں گا چاہے پیداوار کم ہو ذیادہ تو جائز نہیں ہے ، ( دسمبر ۱۹۱۰ء)
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 474