فهرس الكتاب

الصفحة 374 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

اگر بیوی کی رضامندی ہو تو کیا اس کے دبر میں سیکس کیا جا سکتا ہے، اور اس کو چوماجا سکتا ہے؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

بیوی کی دبر میں جماع کرنے سے نبی کریم نے منع فرمایا ہے،اس میں بیوی کی رضا مندی یا عدم رضامندی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔اگر بیوی رضا مند ہو تو تب بھی دبر میں جماع کرنا حرام ہے،بیوی کی رضا مندی کی صورت میں میاں اور بیوی دونوں گنہگار ہوں گے۔نبی کریم نے فرمایا:

«مَلْعُونٌ مَنْ أَتَی امْرَأَتَہُ فِی دُبُرِہَا » سنن أبی داود کتاب النکاح باب فی جامع النکاح حدیث نمبر 2162

جو شخص اپنی بیوی سے دبر میں جماع کرے وہ ملعون (لعنت زدہ) ہے۔

جماع کی حدود یہ ہیں کہ حالت حیض اور مقعد میں جماع کرنا منع ہے ،اس کے علاوہ آپ کسی بھی طریقے سے اپنی بیوی سے استمتاع کر سکتے ہیَں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت