فهرس الكتاب

الصفحة 1247 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کیا یہ جائز ہے کہ گھروں یاباغوں میں بغض پرندوں کو پنجروں میں بند کر کے ڈیکوریشن کے لیے استعمال کیا جائے ؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

اس میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ ان پرندوں کا رکھنے والا ان کے کھانے پینے کامناسب انتظام کرے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:

«دَخَلَتِ امْرَأَةٌ النَّارَ فِی ہِرَّةٍ رَبَطَتْہَا، فَلَمْ تُطْعِمْہَا، وَلَمْ تَدَعْہَا تَأْکُلُ مِنْ خَشَاشِ الأَرْضِ» (صحیح البخاری، المساقاة ، باب فضل سقی الماء ، ح:2365 وصحیح مسلم ، السلام ،باب تحریم قتل الہرة ، ح: 2243 وللفظ لہ )

''ایک عورت کو جہنم میں ایک بلی کی وجہ سے عذاب دیا جائے گا ۔جسے اس نے نہ تو خود کھلایا پلایا اوراسے چھوڑا تاکہ وہ زمین سےگھاس پھوس کو کھالیتی۔''

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بلی کو بندکرنے کے ساتھ ساتھ اگر وہ اسے کھلاتی پلاتی تو اسےعذاب نہ ہوتا ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص470

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت