فهرس الكتاب

الصفحة 56 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کیا کسی مرد کے لئے کسی اجنبی عورت کی طرف اچانک نظر سے بڑھ کر دیکھنا جائز ہے؟ کیا علم حاصل کرنے کی دلیل کی بنیاد پر مرد طلبہ کو علم کے لئے ایسی عورت کے لیکچر میں حاضری جائز ہے جس نے بناؤ سنگھار کر رکھا ہو یا بہت چست لباس پہن رکھا ہو؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

اچانک نظر سے زیادہ دیکھنا جائز نہیں ہے الاّ یہ کہ کسی ناگزیر ضرورت کا تقاضا ہو مثلًا غرق ہونے یا آگ میں جلنے یا دیوار کے نیچے دب کر مرنے سے بچانا مقصود ہو یا طبی معائنہ یا بیماری کا علاج مقصود ہو، بشرطیکہ ان امور سے عہدہ برآ ہونے کے لئے عورتیں موجود نہ ہوں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص81

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت