فهرس الكتاب

الصفحة 28 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

ہاتھ میں گھڑی پہننے کے بارے میں کیا حکم ہے ' بعض لوگ اس کی مخالفت کرتے ہوئے دلیل یہ دیتے ہیں کہ اس میں عورتوں کے ساتھ مشابہت ہے؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

ہماری رائے میں اس میں کوئی حرج نہیں اور نہ عورتوں کے ساتھ مشابہت ہے کیونکہ عورتوں کی گھڑیاں الگ ہیں اور مردوں کی الگ ہیں اور اگر ایک جیسی بھی ہوں تو پھر بھی کوئی حرج نہیں جیسا کہ چاندی کی انگوٹھی مردوں اور عورتوں سب کے لیے استعمال کرنا جائز ہےاور گھڑی سے مقصود اسے زینت یا زیور کے طور پر استعمال کرنا نہیں ہوتا بلکہ اس سے مقصود تو اوقات کو معلوم کرنا ہوتا ہے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص277

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت