فهرس الكتاب

الصفحة 221 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

ہاتھ کے اشارہ کے ساتھ سلام کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

اشارہ کے ساتھ سلام کرنا جائز نہیں بلکہ سنت یہ ہے کہ سلام کلام کے ساتھ ہو خواہ سلام میں پہل کی جائے یا سلام کا جواب دیا جائے اوراشارہ کے ساتھ سلام کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ اس میں بعض کافروں کے ساتھ مشابہت ہے اور پھر اللہ تعالی کے مقررکردہ طریقے کے بھی خلاف ہے۔

ہاں البتہ اگر دورہونے کی وجہ سے سلام زبانی بھی کہہ دے اورہاتھ سے اشارہ ےبھی کردے تاکہ جس کو سلام کیا گیا ہووہ سمجھ جائے تواس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ دلیل سے یہ ثابت ہے ،اسی طرح جس کو سلام کیا گیا ہو اگر وہ نماز میں مشغول ہو تو وہ بھی اشارہ کے ساتھ جواب دے سکتا ہے جیسا کہ نبی کریمﷺکی سنت سے یہ ثابت ہے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص411

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت