فهرس الكتاب

الصفحة 1595 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

میرا بھائی گانے بجانے کا کا م کرتا ہے اس کے علاوہ کوئی اور کام نہیں اور میں بھی کام کرنے کی طاقت نہیں رکھتا والد صاحب فوت ہوچکے ہیں تو کیا میرے لیے اپنے بھائی کا مال کھا نا جائز ہے؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

جی ہاں جب تک آپ ضرورت مند ہیں اس کے مال سے کھا سکتے ہیں اور اس پر بھی واجب ہے کہ وہ آپ پر خرچ کرے۔لہٰذا آپ بقدرضرورت اس کا مال سکتے ہیں اس سے زائد لینا جائز نہیں۔مگر آپ اسے یہ نصیحت کرتے رہیں کہ وہ یہ حرام کام ترک کردے اور کوئی شرعی طور پر مباح کام شروع کرے آپ اس کے سامنے اللہ تعالیٰ کا حکم بھی بیان کریں کہ گانا بجانا اور موسیقی وغیرہ سب حرام ہے اور حرام کام میں مشارکت بھی گناہ ہےاور اس میں تعاون بھی معصیت ہے (شیخ محمد المنجد)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص507

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت