فهرس الكتاب

الصفحة 302 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا خواب میں ملنا کیسا ہے کسی نیک متقی بندے کو زیارت ہو سکتی ہے یا نہیں جبکہ کئی ائمہ دین اس کے خلا ف ہیں ؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

بحالت خواب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کسی بھی پر ہیز گا ر متقی آدمی کو نظر آجانا ممکن ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فر ما ن ہے ۔

«من رانی فی المنام فقد رانی فان الشیطان لا یتمثل بی» (مختصر الشمائل المحمدیة(ص:206)

یعنی"جس نے مجھے خواب میں دیکھا پس تحقیق اس نے مجھے دیکھ لیا کیو نکہ شیطان میر ی شکل اختیا ر نہیں کرسکتا ۔"

بالفرض اگر کو ئی اس مسلک کے خلا ف نظر یہ رکھتا ہے تو وہ با طل ہے کیونکہ کتا ب وسنت کے نصوص منا فی ہے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص883

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت