فهرس الكتاب

الصفحة 1978 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کیا قومی بچت سکیموں سے نفع حاصل کرنا جائز ہے۔؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

بعض اہل علم کا خیال ہے کہ P.L.S اکاؤنٹ نفع و نقصان کی بنیاد پر مضاربت کی ایک جائز صورت ہے، اس کے علاوہ باقی اکاؤنٹس میں ماہانہ یا سالانہ فکس منافع دیا جاتا ہے، جو کہ ناجائز ہے اور سود ہے۔ آپ کو چاہئیے کہ P.L.S اکاؤنٹ میں اپنی رقم جمع کروائیں۔ لیکن ہماری رائے یہ ہے کہ بینک کے سودی ہونے کی وجہ سے بینک کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت