السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
تمبا کو نو شی (حقہ سگر یٹ ) کا استعما ل شر یعت کی رو سے کیسا ہے ؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
حقہ سگریٹ درج ذیل و جو ہا ت کی بنا پر حرا م ہیں ۔
(1) اس سے دما غ میں فتو ر پیدا ہو تا ہے حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نشہ والی شے اور جس سے دما غ میں فتو ر پیدا ہو منع فر ما یا ہے ۔ (ابو داؤد ) (1)
(2) بلا فا ئدہ اسراف ہے قرآن میں ہے:
{إِنَّ المُبَذِّرینَ کانوا إِخوٰنَ الشَّیـٰطینِ...27} ... سورة الإسراء
"یعنی اسرا ف کر نے والے شیطان کے بھا ئی ہیں ؛"
(3) ان کی بد بو سخت ہے حدیث میں ہے ؛" جس شی سے بنی آدم ایذا محسوس کر تے ہیں اس سے فرشتے کو بھی ایذا پہنچتی ہے ۔" (2)
فعل ہذا کو کا ر ثوا ب قرار دینا دین سے نا واقفیت اور جہا لت ہے تفصیل کے لیے ملا حظہ ہو ۔ (فتاوی اہل حدیث 3/318۔319)
1۔ (312) ضعفہ البانی المشکاة ( 3650) الضعیفة (4732) ابودائود (3682)
2۔ (313) صحیح مسلم کتاب المساجد باب نہی من اکل ثوما ( 1251تا1254)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ
ج1ص553