السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
رجسٹری آفس میں دستاویز لکھنے والا کا تب اور دفتر میں سرکاری رجسٹر پر دستاویز مذکور کو نقل کرنے والا نقل نویسی پر سودی کاغذ کے متعلق کیا حکم ہے؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
رجسٹری کا محکمہ اس حدیث کے ماتحت نہیں ہے جس میں محرر ربا کے لئے وعید آئی ہے یہ انشائے فعل نہیں نقل تحریر ہے ، (۶شوال ۱۳۲۵ء)
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 437