فهرس الكتاب
- 📄
- 📄
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
آج کل عجیب خبریں شائع ہورہی ہیں کہ قبر سے لوگ مردے نکال، نکال کر کھاتے ہیں؟ ایسا تو کوئی ذہنی مریض ہی کر سکتا ہے! مگر اسلام کی رو سے اس کی کیا سزا ہے؟ پاکستانی ایکٹ تو کوئی ایکشن نہیں لیتا!۔؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
مردار کھانا حرام ہے ،خواہ انسان ہو یا جانور،بلکہ احترام انسانیت کی بناء پر مردہ انسان کا گوشت کھانا اور زیادہ حرمت کا تقاضا ہے۔
ارشاد باری تعالی ہے۔
{حُرِّمَت عَلَیکُمُ المَیتَةُ...3} ... سورةالمائدة
تم پر مردار حرام کر دیا گیا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتوی کمیٹی
محدث فتوی