السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
تجارت کےلئے ایک شخص نے روپیہ مانگا ساہوکار نے سود تو قلب نہیں کیا مگر یہ کہا کہ تجارت میں جو کچھ منافع ہو اس میں آٹھواں حصہ میرا ، اس شرط پر قرض دیا یہ سود میں داخل ہوا یا نہیں اس طرح کا قرض جائز ہے یا نہیں ؟
قرآن و حدیث سے جواب فرمادیں ،
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
صورت مرقومہ میں شرکت ہے جو جائز ہے واللہ اعلم.، (۱۳فروری ۱۹۲۰ء)
چند اشخاص نے ایک شخص سے ناراض ہو کر آپس میں یہ طے کیا کہ اس شخص کے کارخانے کا بناہوا مال فروخت نہ کیا جائے ، اور اس بات کو مستحکم کرنے کے لئے سب نے متفق الفاظ ہو کر یہ کہا کہ ہم میں سے جو کوئی بھی شخص مذکور کے کارخانے کا مال فروخت کرے گا اس کے نطفہ میں فرق سمجھا جائے گا چار ، چھ ماہ بعد ان اشخاص میں سے بعض نے اپنے عہد کے خلاف عمل کرنا شروع کر دیا،
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 474
محدث فتویٰ