السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
زید نے اپنا مکان اپنے چچا عمر کو ہبہ کر دیا اور قبضہ مالکا نہ بھی دے دیا عرصہ آٹھ سال کے بعد عمر، (موہوب) نے بحق خالد بیع رجسٹری کر دیا اس کے بعد زید نے بھی مکان موہونہ کسی اور کے حق میں بیع کر دیا ، ازروئے شرع شریف مکان مو ہوبہ کا مالک زید ہے یا عمر ؟ اور کس کی بیع صحیح ہوئی ؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
مکان کا مالک مو ہو بہ ہے جب کہ وہ با قبضہ ما لک بھی ہو چکا ہے اب واہب کو کوئی اختیا ر نہیں کہ اس مکان کو بیع وغیرہ کرے اور نہ ہی واپس لے سکتا ہے حدیث میں آیا ہے کہ ہبہ کو واپس لینے والا کتے کی طرح بے جوقے کر کے کھا لیتا ہے ، واللہ اعلم.
(اہلحد یث امرت سر ۱۵نومبر۱۹۳۵ء)
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 392