فهرس الكتاب

الصفحة 233 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

میں چاہتا ہوں کہ نماز پڑھوں، روزے رکھوں، قرآن مجید کی تلاوت کروں اور قرآن سنت کے احکام پر عمل کرنے کی کوشش کروں۔ لیکن پھر یہ خیال آتا ہے کہ میں یہ کام اس لے کروں گا کہ تاکہ لوگ مجھے دین داراور نیک کہیں ۔ جب یہ احساس پیدا ہوتا ہے تو میں اس کے ڈر سے کئی کام چھوڑ دیتا ہوں۔ میں اس مشکل سے کس طرح نجات حاصل کرسکتا ہوں؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

آپ اللہ تعالیٰ کے احکام کی تعمیل کی نیت اور حصول ثواب کے لئے اسلام کے احکام پر عمل کریں اور اس وسوسہ کی طرف توجہ نہ دیں کہ آپ کاعمل ریا کاری میں شامل ہوگا۔ جہاں تک ہوسکے اس خیال کو دور رکھیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت