فهرس الكتاب

الصفحة 647 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کیا مرد لوہے کی چیز اپنے بازو میں پہن سکتا ہے۔مثلا ًگھڑی انگوٹھی وغیرہ۔؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

مرد کے لیے سونے کے علاوہ دھات مثلا چاندی ، لوہا یا پلاٹینیم وغیرہ کا استعمال جائز ہے۔

لیکن یہ جواز دو شرطوں کے ساتھ مشروط ہے:

پہلی شرط:

اس میں اسراف اور فضول خرچی نہ ہو، وہ اس طرح کہ مرد اس طرح کا لباس پہننے کا اہل ہی نہ ہو اور وہ اسے پہنے۔

دوسری شرط:

اس سے فتنہ و خرابی پیدا نہ ہو، مثلا ًوہ نوجوان ہو اور اس سے لوگوں کو فتنہ میں پڑنے کا خدشہ ہو۔

یہ اس لیے کہ لباس میں اصل تو اباحت ہی ہے، صرف سونے کی انگوٹھی مرد کے لیے پہننا حرام ہے، اور یہ چیز معروف بھی ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت