فهرس الكتاب

الصفحة 87 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

میں بیرون ملک ایک ایسی یونیورسٹی میں پڑھتا ہوں جس میں مخلوط نظام تعلیم ہے کیا اس یونیورسٹی میں میرا پڑھنا جائز ہے؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

ہم ہر اس مسلمان کو نصیحت کرتے ہیں جو اپنی نجات چاہتا ہو کہ وہ شر اور فتنے کے اسباب سے دور رہے اور کوئی شک نہیں کہ دوشیزاؤں کے ساتھ اسکولوں میں اختلاط ، فساد کے واقعے ہونا اور زنا کے پھیلنے کا سبب ہے اور اگر کوئی شخص اپنی حفاظت کرنا چاہے تو اسے ضرور مشکل کا کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن جب کوئی شخص اس فتنے میں مبتلا ہو جائے تو اسے طاقت کے مطابق عورتوں سے دور رہنا چاہیے شرمگاہ کی حفاظت، نگاہ نیچی اور اپنا تحفظ کرنا چاہیے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص117

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت