السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
میں نے دیکھا کہ میری زبان کے آگے چوٹی پر ایک سخت قسم کا پھوڑا ہے اور سوچتا ہوں کہ جمعہ کس طرح پڑھاؤں گا ، پھر میں اس کو اکھاڑ ڈالتا ہوں تو میری زبان سے اس طرح خون بہتا ہے کہ جس طرح ٹوٹی سے پانی تیزی سے بہتا ہے ، پھر میں نے اپنے آپ کو مسجد میں بیان کرتے بھی دیکھاہے۔
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
آپ کے بیان میں کوئی نقص ہے اسے دور کریں۔ ۱۰، ۳، ۱۴۲۲ھ
قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل
جلد 02 ص 814