السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
اگر تین ٹیمیں ہوں اور وہ آپس میں کوئی کھیل ، کرکٹ فٹبال وغیرا کھیلیں ، داخلا فیس 500 روپے ہو۔
اور جیتنے والی ٹیم کو 1500 انعام کے طور پر دیے جائیں یہ صحیح ہے یا جوئے کے زمرے میں آتا ہے۔؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
یہ جوئے کی شکل ہی نظر آتی ہے ،ہاں البتہ ٹیموں سے پیسے لینے کی بجائے اگر کوئی تیسرا آدمی اپنی جیب سے انعام دے دے تو وہ صورت درست ہو گی۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتوی کمیٹی
محدث فتوی