فهرس الكتاب

الصفحة 1616 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارہ میں کہ ایک شخص زرعی بنک میں ملازم ہے جو کہ سود کا کاتب ہونے کی وجہ سے لعنتی ہے کیا حکم ہے اس کے رشتہ داروں کے بارہ میں اس سے میل جول اور کھانا پینا کر سکتے ہیں؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

اس کے رشتہ دار اس سے میل جول رکھیں ، اسے کوئی چیز اپنی طرف سے دے بھی دیں البتہ اس سے کوئی چیز نہ لیں اور نہ ہی اس کے گھر کا کھانا کھائیں کیونکہ اس کی کمائی حرام ہے نیز اسے سمجھاتے بھی رہیں تاوقتیکہ وہ توبہ کرے۔

وباللہ التوفیق

احکام و مسائل

خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 389

محدث فتویٰ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت