السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
اگر میرے والد کی کمائی حرام ہو تو کیا وہ جو کچھ ہمارے لیے لاتا ہے اسے کھانا جائز ہے؟ اور اگر جائز نہیں تو ہم کیا کریں؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
اگر والدکی کمائی حرام ہو تو ضروری ہے کہ اسے سمجھایا جائے اگر ہو سکے تو اسے خود ہی سمجھاؤ یا ایسے اہل علم سے مدد لو جو اسے قائل کر سکیں یا اس کے دوست و احباب سے مدد لو جو اسے قائل کر سکیں اور وہ اس حرام کمائی سے اجتناب کر لے اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو تم بقدر ضرورت اس سے کھا سکتے ہو' اس حالت میں تمہیں کوئی گناہ نہیں ہوگا لیکن ضروری ہے کہ ضرورت سے زیادہ نہ لو کیونکہ جس کی کمائی حرام ہو' اس کے مال میں سے کھانے میں شبہ ضرور موجود ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ اسلامیہ
ج3ص498